ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کوٹک مہندرا بینک نے نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 'کے لئے بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ اشتراک کیا

کوٹک مہندرا بینک نے نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 'کے لئے بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ اشتراک کیا

Tue, 10 Jan 2017 21:36:08  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کوٹک مہندرا بینک(کوٹک)اوربلائنڈویلفیئر آرگنائزیشن (بی ڈبلو او)نے نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کااعلان کیا، جو 11 جنوری سے 13 جنوری کے درمیان اسلام جمخانہ اور ولسن جمخانہ، میرین ڈرائیو، ممبئی میں منعقد ہوگا۔نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا یہ ساتواں سال ہے، جس میں بھارت کے گوشے گوشیسے بہترین کرکٹر سامنے آئے ہیں۔اس سال آٹھ ریاستوں - گجرات، ہریانہ، جموں اور کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، راجستھان اور مغربی بنگال کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔کوٹک مہندرا بینک کے اکزکیوٹیو وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹراودئے کوٹک نے کہاکہ  ہمیں نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کو تعاون کرنے کی خوشی ہے۔ یہبینائی سے محروم کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ بھارت میں کرکٹ سے زیادہ جوش کسی بھی کھیل کیلئے نہیں ہے۔اس ٹورنامنٹ میں تعاون کے ذریعہ کوٹک بینائی سے محروم کو کھیل سیجوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
 


Share: